فریقین کی رضامندی، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے عامر لیاقت کی میت کا پوسٹ مارٹم نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت میں اپیل کرنا چاہئیے۔
اس معاملے پر براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہہیں کیا جا سکتا۔بعدازاں عدالت نے فریقین کی رضامندی سے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لئے انکوائری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس دائر کی گئی تھی۔
عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو کہا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے۔

دس جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی باڈی کا بیرونی جائزہ لیا تھا۔پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس کے جواب میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی تھی عدالت جو بھی حکومت دے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا تھا۔
گزشتہ دنوں کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ، قبرکشائی ، طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago