ایل پی جی بھی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ،قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی 10 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گزشتہ روز کی طرح حالیہ اضافہ بھی

اوگرا کی جانب سے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گرمیوں میں بھی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔عرفان کھوکھر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا کی جولائی 2022ء کے لیے قیمت 220روپے فی کلو تھی، جس کے مطابق گھریلوسلنڈر 2600 اور کمرشل سلنڈر 9988 روپیکا دستیاب تھا۔ ایل پی جی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔قیمت میں حالیہ اضافوں کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے فی کلو بڑھنے سے 2835روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جب کہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں مزید قیمت بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago