شہریوں کو پھر مہنگی بجلی کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہنگی بجلی کے جھٹکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے،نیپرا نے جون کیلئے بجلی کی فی یونٹ قمیت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی،ایک ماہ کیلئے صارفین پر 13 سو ارب سے زائد کا اضافی بوچھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا،اضافہ جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کرے گی،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ چیئرمین نیپرا نے حکام سے استفسار کیا کہ بجلی پیداوار کیلئے ایل این جی نہ خریدی تو کیا لوڈ شیڈنگ ہوگی؟حکومت کیا حکمت علی اپنائے گی؟انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں 10 فیصد اور روپے کی قدر آدھی رہ گئی ہے۔
سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ بجلی پیداوار کیلئے کوئلے کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا ، مجموعی طور پر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی، 26 جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جب کہ اگست کے مہینے میں بھی بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اضافے کا برا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے ، ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔ ادھر وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے ، ہماری کارکردگی کی وجہ سے بجلی کی قیمت مین کمی ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بعد نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago