وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کا معاملہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رجسٹرار آفس نے دستاویزات کی مصدقہ نقول نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔
درخواست تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو ہٹانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز زیر سماعت ہیں۔
شہبازشریف، کابینہ نے لندن دورے میں اشتہاریوں سے ملاقات کی۔شہبازشریف نے دورہ ترکی میں اشتہاری سلمان شہباز کو شریک کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم جاری کرے۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں، آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

37 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

41 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago