ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے میں ملے گا

لاہور (قدرت روزنامہ) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہئے۔ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں۔تین بارڈرز بند کردیں ڈالر خود بخود نیچے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے میں ملے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہو گی۔ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکٹھے کرتے ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران اوراپوزیشن اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف انہیں ڈالر وپٹرول کی قیمتوں وقرضوں میں اضافے سے کوئی سروکار نہیں۔
بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان کے حکمران عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوئے الیکشن سے پہلے کے وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہیں جماعت اسلامی نے ان مسائل کے خلاف عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔
بارش کے متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی بیداری مہم چلارہی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago