اگر انتخابات کرانے ہیں تو پہلے اپنی 2 حکومتیں ختم کرو،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے فیصلہ کا قوم انتظار کر رہی ہے جبکہ ماڈل ٹاون کا فیصلہ ہو چکا،ہم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ اگر الیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی 2 حکومتیں ختم کرو۔ پنجاب حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب گورنمنٹ بنی نہیں تھی عمران خان دھمکیاں دے رہے تھے۔
فارن فنڈنگ کیس کا فی الفور فیصلہ کیا جائے کیونکہ 5 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔ 50 بار فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس کیس سے بچنے کے لیے 9 رٹ پٹیشن دائر کیں۔ فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے جسے سنانے میں الیکشن کمیشن کو کونسی رکاوٹ ہے ؟ وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ کی گئی جبکہ براہ راست ان کمپنیوں کا تعلق بھارت اور اسرائیل سے ہے۔ ساڑھے 7 سو ملین ڈالر وہ ہیں جو پکڑے گئے ہیں اور ان کے اپنے لوگ ہیں،جنہوں نے اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ 350 اکاؤنٹس سے ان کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے اور تم نے جو لوٹ مار کی ہے،اس کا حساب دینے کے لیے تم تیار نہیں۔ تمہارے ارد گرد چور ڈاکو بیٹھے ہیں،اور تم مخالفین کو ہر وقت گالیاں دیتے ہو۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ڈھائی کروڑ کے قریب ووٹ لیے اور ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ عمران خان معاہدہ کر کے گئے تھے جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں،مہنگائی اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ پچھلی حکومت ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago