اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سینئر مسلم لیگی رہنماء اسحاق ڈار نے وطن واپسی موخر کردی . نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے باعث (ن) لیگی رہنماء اسحاق ڈار کی واپسی موخر ہوگئی ہے .
سابق وزیر خزانہ جنہیں رواں ہفتے لندن سے اسلام آباد آنا تھا اب وہ وطن واپس نہیں آرہے ہیں . ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک اپنی پاکستان واپسی کو موخر کیاہے .
. .