حب ڈیم بھر گیا، ٹوٹنے کے خدشات


کراچی(قدرت روزنامہ)حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا، اس کے ٹوٹنے کے خدشات منڈلانے لگ گئی ہے، حب کینال میں بھی شگاف پڑ گیا .

اسپل وے کھولے جانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا حب ندی میں داخل ہورہا ہے .

حب ڈیم کی برسوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث اس کے ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں .

دیواریں کمزور پڑچکی ہیں . واپڈا ذرائع کے مطابق ڈیم کی آخری بار مرمت 2007 کے سیلاب کے بعد ہوئی . حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے .

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے . سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع حب ڈیم 24 ہزار 3 سو ایکڑ رقبے پر محیط ہے، جو کراچی کی 20 فیصد اور حب کی سو فیصد پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے .

حب ڈیم بھر جانے کے بعد اب تین سال تک کراچی اور حب کی پانی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں