دعاء زہرا نے مرضی سے شادی کی ، ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہاکہ قانونی نکات پورا کرنے کے بعد مقدمہ بنتا ہی نہیں . سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا مبینہ کم عمری شادی کے کیس میں ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی .


درخواست میں کہا گیاہے کہ دعا زہرا نے 17 اپریل کو مرضی سے شادی کی اور 18 اپریل کو دعا نے لاہور مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا، دعا زہرا کا 164کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے .

دعازہراکے شوہر نے درخواست میں کہاکہ نکاح کے تمام ترقانونی ضابطے پورے کیے، مقدمے میں غیرضروری طورپرہراساں کیاجارہا ہے . درخواست میں کہاگیا ہے کہ قانونی نکات پوراکرنے کے بعد مقدمہ بنتاہی نہیں، مقدمہ خارج کرکے پولیس کوہراساں کرنے سے روکا جائے . عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ایس ایچ او سمیت دعا زہرا کے والد اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے .

. .

متعلقہ خبریں