سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں ایک تولہ سونا4200روپے سستا ہو گیا . عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1762ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی .

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4200ہزار روپے کی کمی سے 1لاکھ58ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح3601روپے کے خسارے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ35ہزار717روپے ہو گئی . خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 8ہزار پانچ سو کا اضافہ ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں