قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے جائیں‘ علی امین گنڈا پور

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے تمام مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے جائیں،قومی اسمبلی کی صرف گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخاب نہیں ہو سکتے، میرا استعفیٰ قبول کرکے میری خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کروائے جائیں .
پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںمولانافضل الرحمن کو ہرا کر قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں اور ہم ہر وقت مقابلے کے لئے تیار ہیں .

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہو تھا . انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے پارٹی سے نکالے جانے پر کوئی بات نہیں کر سکتا، یہ شجاعت حسین اور لیگ کا اندرونی معاملہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں