بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال,لاہور اور قصور میں راوی کی قریبی آبادی کو الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال پید ا ہو گئی ہے ، راوی میں جسٹر کے مقام پر 25ہزار کیوسک پانی کی آمد جاری ہے،شاہدرہ پل پر پانی کا بہاو 26ہزار 711کیوسک ہو گیا ہے .

نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق بھارت میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی سال بعد راوی میں پانی چھوڑ ا گیا ہے ، ضلع قصور اور لاہو رمیں دریا کے قریبی آبادی کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، بلوکی بیراج پر 33ہزار 110کیوسک بہاو ریکارڈ کیا گیا ہے .

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ پید اہو گیا ،چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ پل پرپہنچ گیا ہے ،، پانی کا بہاو ایک لاکھ 487ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے کاب میں دوسرا برا غیر معمولی سیلابی ریلا پہنچ گیا ہے ، اٹک پل پر ایک لاکھ کیوسک کا ریلا دریائے سندھ سے مل گیا ہے ، جبکہ پونے 4لاکھ کیوسک کا ریلا کالا باغ میانوالی بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے ، سیلابی ریلا 12روز بعد گدو بیراج پہنچے گا .

. .

متعلقہ خبریں