ق*چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اسمبلیوں میں قرار داد پیش نہیں کی جاسکتی، کنور دلشاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ساڑھے 4 سال مختلف عدالتوں سے حکم امتناع لیتی رہی ہے . نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں کوئی قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی .


انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں اسمبلی کے تمام اراکین نااہل ہوسکتے ہیں اور 3 سال سزا بھی ہوسکتی ہے . اس سے قبل ایک انٹرویو میں کنور دلشاد انکشاف کر چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر سے عمران خان اکیلے میں ملاقات کرنا چاہتے تھے . انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا مگر چیف الیکشن کمشنر نے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی . سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی ا?ڈیو ہے اور وہ وقت پڑنے پر ان افراد کے نام بھی بتائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں