احسن اقبال کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے فوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے . ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بال ٹمپرنگ، فنڈ ٹمپرنگ اور سیاسی ٹمپرنگ کی .


اٴْنہوں نے استفسار کیا کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا عمران خان اپنی منی ٹریل دینے سے کیوں گھبراتا ہی احسن اقبال نے کہا کہ فنانشل ٹائمز میں عمران خان کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بینقاب ہوچکی ہے . اٴْن کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنائے .

. .

متعلقہ خبریں