لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے بعد صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا . پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں .
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمتوں پر حکومتی پابندی کے بعد صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے .
پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن آسامیاں پر کرنے کیلئے 30 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا تھا . پہلے مرحلے میں سولہ ہزار اور دوسرے مرحلہ میں چودہ ہزار بھرتیاں کی جانی ہیں . پابندی کے باعث سکول ایجوکیشن نے بھرتیوں پر کام روک دیاہے . ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے سمری دوبارہ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی . اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے حکومت سے حتمی منظوری لینا ہوگی،منظوری ملتے ہی بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائے گا .