لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے . ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر ، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون ،
ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے .
ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا مس ایڈوانچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے . اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے شہباز حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میںبیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے . انہوں نے لکھا کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے، ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے . اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی موقف دہراتے ہوئے لکھا کہ تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں، نوٹ کرلیں .
. .