قبل از وقت انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قبل از وقت انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کا آغاز ہو گیا . اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اکتوبر نومبر جب کہ قائد ن لیگ نوازشریف مارچ اپریل میں الیکشن چاہتے ہیں .

نوازشریف سے اسحاق ڈار کے ذریعے پیغام رسانی ہو رہی ہے . عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر بھی ڈیڈ لاک ہے .
ن لیگ، پی ٹی آئی مرکز،صوبائی اسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرنے کی خواہشمند ہے . گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے الیکشن کے لیے تیاری کا ٹاسک سونپا . عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے یوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں کیوں کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں .
عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا . دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے کیوں کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں کیوں کہ پی ٹی آئی حکومت ایسے معاہدے کرکے گئی کہ ملک کو گروی رکھ دیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہم سب کو آج ملک کیلئے سوچنا ہوگا، ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں