بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا بلوچستان میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار . تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ردعمل دیا گیا .

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے .
پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے . واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا .

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا .
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے . اے آر وائی نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر 5 گھنٹے قبل لاپتہ ہوا . بتایا گیا ہے کہ جس علاقے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا، اس علاقے میں سیلابی صورتحال ہونے اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کے باوجود سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں