خانہ کعبہ کے اطراف میں قائم حفاظتی حصار ختم کردیا گیا

مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ)مکہ معظمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں .

عرب ذرائع ابلاغ نے حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر السدیس نے زائرین کو خوشخبری دی ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدابیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے .

انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے زائرین حجراسود کو بوسہ اور ملتزم پر دعائیں نہیں مانگ سکتے تھے جبکہ حطیم میں نماز بھی ادا نہیں کرسکتے تھے . ملتزم خانہ کعبہ کا وہ حصہ ہے جو دروازے اور حجر اسود کے درمیان واقع ہے جس کے قریب دعائیں مانگی جاتی ہیں . یہ وہ مقام ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں . ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مسجد الحرام میں تمام اداروں کو چوکس کیے ہوئے ہیں، زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں