فن و ثقافت شوبز

عامر لیاقت کے پاس کتنی جائیداد تھی؟ اقرار الحسن کا نیا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جائیداد سے متعلق اقرار الحسن نے نیا انکشاف کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دانیہ کا کردار عامر لیاقت کی زندگی میں منحوس ثابت ہوا اور اس لڑکی نے نہ تو عدت کی اور نہ ہی عامر لیاقت کی عزت کا خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نے سب کے سامنے ویڈیوز کی صورت میں ان کے راز عیاں کیے، خلع کا دعویٰ کرلیا اور اب جب وہ دنیا میں نہ رہے تو فوراً جائیداد لینے آگئیں۔ اور اب ان کی اہلیہ بن کر ان کی قبر کشائی کرنے کا بھی کہہ ڈالا، کوئی بھی شخص پیسوں کی خاطر اتنا کیسے خود کو گرا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے پاس کلفٹن میں ڈالمن مال کے سامنے بہت پہلے ایک فلیٹ ہوا کرتا تھا جو انہوں نے بہت پہلے ہی بیچ دیا تھا، اس کے بعد ایک اور گھر لیا جس کو وہ بیچ چکے تھے، آخر میں خُداداد کالونی میں ان کے پاس ایک گھر تھا جہاں ان کی موت ہوئی۔اقرار الحسن نے کہا کہ جس گھر میں عامر لیاقت کی موت ہوئی اس بلڈنگ کے کچھ اپارٹمنٹس کرائے پر دے دیئے تھے جبکہ اندازے کے مطابق 10 کروڑ روپے مالیت کی بلڈنگ وہ ہوگی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جنہوں نے عامر لیاقت کی موت سے قبل ان سے خلع کا دعویٰ کیا اور ان کی نازیباں ویڈیوز شیئر کیں جن کی وجہ سے عامر لیاقت ایک شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے وہ یہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دنیا سے رخصت ہوگئے۔

متعلقہ خبریں