انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں دو چھٹیوں کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 220 روپے 22 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 679 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔