’مشکلات کے بعد اچھے دن آئے‘ شیخ محمد بن راشد نے نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد نے قوم کے نوجوانوں کی تعریف کی اور انہیں اس کی امید اور خزانہ قرار دیا ، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کو اپنے ہاتھ میں لیں .


جمعہ کو نوجوانوں کے عالمی دن سے پہلے شیئر کیے گیے ویڈیو پیغام میں امارات کے چند ذہین اور بہترین نوجوان شہریوں کو نمایاں کیا گیا، شیخ محمد نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح جوان تھا اور میرے خواب پورے ہو گئے لیکن مشکلات کے بعد اچھے دن آئے . دبئی کے حکمران نے ریکارڈنگ میں کہا کہ ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے بہت سی چیزوں میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم متحدہ عرب امارات اور یونین نے اپنی جو سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے وہ اس کے نوجوان اور مستقبل ہیں، وہی ہیں جو مستقبل میں معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں گے، یہ ایسے نوجوان ہیں جو رکاوٹوں پر قابو پاتے ہیں اور جو اس ملک کی امید اور خزانہ ہیں .
بتایا گیا ہے کہ باصلاحیت اماراتیوں کو مستقبل میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، ایک منٹ طویل ویڈیو میں شہریوں کو مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ان میں ایک چیف کلچرل گائیڈ فاطمہ خالد ، ایک روبوٹکس انجینئر مریم بحمید ، قومی خدمات سر انجام دینے والی میٹھا راشد، متحدہ عرب امارات میں کوریائی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شمع التھیلی اور دیگر نوجوان شامل ہیں .
شیخ محمد نے کہا کہ ہمارا ملک جنت بن گیا ہے، یہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ آسانی کے ساتھ ترقی کریں، ہمارے پرانے دنوں کے برعکس جو بہت سخت تھے ، ہماری تاریخ اور پرانے دنوں کو سامنے رکھ کر سخت محنت اور قوت ارادی کے ساتھ آپ ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں