ملک بھر مزید بارشیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے . اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے .

پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ،سرگودھا، میانوالی ، خوشاب، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور میانوالی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے . صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا . تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات، مالاکنڈ، صوابی ،پشاور، نوشہرہ ،مردان، کوہاٹ،کرم، بنوں ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . اس دوران مردان، کوہاٹ، کوہستان ،بونیر، سوات، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے . سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے . بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا . تاہم ژوب ، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں