یومِ آزادی کی تقریب میں رقص، مفتی تقی عثمانی برہم
کراچی (قدرت روزنامہ)ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران رقص کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ يومِ آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیا سوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
يوم آزادی مبارک! لیکن اسکی سرکاری تقریب میں مرد وزن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مرادف ہے کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہونگی؟ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا
کیازمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) August 14, 2022
انہوں نے کہا کہ کیا اس طرح اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے دن اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔