سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا . تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزاراکیس سے وفاقی حکومت کےتمام پنشنرز سمیت سول وآرمڈفورسزپنشنرز پر ہوگا . خیال رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا . وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ یکم جولائی سے وفاقی پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں