انٹر بینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 218روپے ہوگئی،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر30پیسے کمی کے بعد 214.65روپے کا ہوگیا . تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دوبارہ ڈالر تنزلی سے دوچار ہوا

جس سے ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ 219روپے سے نیچے آگیا .

کاروبار کے بیشتر دورانئیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھکر 215.50روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئے، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 214.65روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 218روپے ہوگئی . ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دیگر شرائط پوری کرنے کے ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجے گئے اظہار آمادگی کے خط پر دستخط کرکے واپس بھیجنے کے آخری مرحلے کے نتیجے میں رواں ماہ کے اختتام پر قسط جاری ہونے کی توقعات سے بھی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے . اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کی بیرونی ممالک سے منگوانے کے لیے ایکس چینج کمپنیوں کو تجارتی بینکوں کے سب ایجنٹ بنانے کے احکامات سے ملک میں قانونی چینل سے ذرمبادلہ کی ترسیلات کی آمد بڑھنے کے امکانات اور حکومت کی پانچ سالہ مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری جیسے عوامل بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کے استحکام کا باعث بنے .

. .

متعلقہ خبریں