سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے، ضیا لانگو

قلات (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ضلع قلات کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی مشیر نے زرد عبداللہ ڈیم کا بھی دورہ کیاڈیم پر شگاف پڑنے کی وجہ سے صوبائی مشیر میر ضیا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ ڈیم اور علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں . انہوں نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام درکار وسائل فراہم کرے گی .

حالیہ بارشوں کے پیش نظر مشیر داخلہ نے صوبے کے دیگر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں ، سیلاب یا کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں بروقت اور فوری امدادی کار روائی کریں .

. .

متعلقہ خبریں