کور کمانڈر کوئٹہ کا سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ہزارہ ٹاوٴن میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا .

آئی جی ایف سی نارتھ، کمشنر کوئٹہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر بھی کور کمانڈر کے ہمراہ ہیں .

کمانڈر 12 کور نے ہزارہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور لوگوں میں گھل مل گئے، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے علاقے کے درپیش مسائل اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہی حاصل کی .
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، پاک فوج سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی .

. .

متعلقہ خبریں