’اسلام آباد ائیرپورٹ کی انتظامیہ قطر کےحوالےکی جائےگی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہبازشریف کے دورہ قطر کے دوران ایوی ایشن شعبہ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے . ذرائع کے مطابق قطرحکومت ائیرپورٹ اور ہوٹل شعبےمیں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے .

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ قطر کےحوالےکی جائےگی .
ائیرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات قطر پولنگ کمپنی مہیا کرےگی جب کہ روزویلٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کےعوض حصص قطرکودیے جائیں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری حکومت ٹو حکومت معاہدوں کے تحت کی جائےگی .
قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے . اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے . ذرائع کا کہنا تھا کہ قطر نے کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے . وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی .

. .

متعلقہ خبریں