آرمی چیف کی دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ہے .


آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے . آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران ملک میں سیلاب کی صورتحال، فارمیشنز کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی پیش کی گئی .
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کو دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں .
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے فارمیشنز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کو سراہا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں