کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ اووڑک میں سیلابی ریلے کے سبب زرعی باغات تباہ ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ اووڑک میں سیلابی ریلے کے سبب زرعی باغات تباہ ہوگئے گھروں میں بارشوں کا پانی داخل ہوگیا پل برساتی نالے میں بہہ جانے کے بعد کوئٹہ اور ہنہ اووڑک کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا لوگوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کیلئے راشن، ادویات اور خیموں کا بندوبست کیا جائے سیلاب سے ایک شخص عین الدین گزشتہ شب سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے وجہ سے لاپتہ ہیں جس کے خاندان کے لوگ پریشان ہے اگر کسی کو اس حوالے سے معلومات ہو تو ضلعی انتظامیہ کو اس کی اطلاع کریں .

.

.

متعلقہ خبریں