عالمی دنیا
روس نے کابل میں اپنے سفارتخانے سے متعلق اہم اعلان کردیا
ماسکو (قدرت روزنامہ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جس پر امریکی سفارتی عملہ ائیرپورٹ سے کام کر رہا ہے مگر ایسے میں روس کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ کابل سفارت خانے کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
دکن ہیرالڈ نے اے ایف پی کے حوالے سے لکھا کہ روس کی وزارت خارجہ کے اہلکار ضمیر کابلوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ طالبان جنگجو دارالحکومت کابل ے مضافات میں پہنچ گئے ہیں اور ان کا ملک پر تقریباً قبضہ ہے مگر ایسے میں بھی روس کا کابل میں اپنا سفارت خانہ خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
کابلوف نے کہا کہ وہ کابل میں ماسکو کے سفیر کے ساتھ “براہ راست رابطے میں ہیں” اور یہ کہ روسی سفارت خانے کے ملازمین “پرسکون” کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور “انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں ہے”۔