غنی کا فرار، افغانستان میں کوارڈینیشن کونسل قائم
کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان میں سابق صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کوارڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق کونسل میں سابق صدر حامد کرزئی ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار شامل ہیں۔کونسل پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنائے گی۔
افغان کوارڈینیشن کونسل نے طالبان اور افغان فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ سے گریز کریں گے۔
