خضدار:قومی شاہراہ پر مسافر وین اور پک اپ کے درمیان تصادم

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار قومی شاہراہ پر مسافر وین اور پک اپ کے درمیان شدید تصام ہوا ہے . ٹریفک حادثے میں 6 مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 10 سے زائد فراد زخمی ہوئے .

جیو نیوز کے مطابق قومی شاہراہ پر مسافر وین اور پک اپ ٹکرا گئی . لیویز ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے .
مسافروین اور پک اپ حادثے میں 10 سے زائد افراد زجمی ہوئے . ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سکھر موٹر وےپر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا تھا ،حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی جبکہ صدر مملکت عارف علوی،وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی .
موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی . ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی،آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی،ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے، ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سینٹر بنا دیا .
حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی . سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی . کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے .

. .

متعلقہ خبریں