وزیر اعظم کا خیبر پختو نخوا کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے تباہی بڑی ہوئی ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے 160 ملین کا پروگرام بنایا،وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 28 ارب روپے جاری کیے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہاز شریف نے خیبر پختون خوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،وزیر اعظم نے کانجو کے علاقے میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنائیں گے،برادر ممالک بھی اس مشکل میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں .

ہمیں جہاں جہاں سے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز ملیں گے ہم اس کے امین ہیں .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو،ہمیں اخوت کے ساتھ مشکل حالت سے نکلنا ہوگا،سیلاب متاثرین کو فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے . این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے ،صوبائی حکومتوں اور افواج پاکستان کو اقدامات پر داد دیتاہوں . وزیرا عظم نے کہا کہ7 لاکھ جانور پانی میں ڈوب گئے،لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں،خیبرپختونخوا میں دریا بپھر گئے .
سندھ میں دیہات مکمل تباہ اور فصلیں متاثر ہوئیں،آرمی چیف نے سیاحوں کو منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹرز فراہم کیے،لوگوں نے دریا کے اوپر اور اندر تعمیرات کی تھیں،غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے تباہی ہوئی . خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا محمود خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گلے شکوے کئے ہیں،انہوں نے نوشہرہ میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب خیبر پختو نخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے اور یہاں بھی سیلاب آیا ہے،وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے 10 ارب اور سندھ کیلئے 15 ارب کا اعلان کیا . ہمیں حق نہیں دیں گے تو چھین لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں