سول ایوی ایشن ،افغانستان سے آنیوالے مسافروں کیلیے خصوصی اجازت نامہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای)نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے . ذرائع کے مطابق سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے .

اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ مجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی ہے . سی اے اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں . اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے لیکن افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پرپی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہوں گے . ذرائع کے مطابق افغانستان سے 18 اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے . ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی کی ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں