پنجاب

اللہ نے ہمیں بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔عمران خان

ملتان (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، سیلاب کے باعث لوگوں پر مشکل وقت ہے، ہم سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنا چاہیے، نقصانات کے ڈیٹا کے بعد بحالی کے کاموں میں آسانی ہو گی، پتہ چلے گا کہ کتنے گھر گرے اور کتنی فصلیں تباہ ہوئیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ،ڈیٹا اکٹھا کرنا ہوگا، پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کرناچاہیے ، ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ، سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ،ملکر مشکل سے نمٹیں گے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھردانیاں فراہم کی جائیں، اپنے نمائندوں سے کہتاہوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں ،اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے، ہر جگہ سیلاب سے متاثر ہے ، ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں