خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے . تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، چترال، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا .
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے . زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے . زلزلہ پیما مرکز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا . تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں . یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے . خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں