امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئی ہے . تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلقہ این اے 237 ملیر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب یہ الیکشن نہیں ، مافیا کے خاتمے کی جنگ ہے .

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالت صلہ پر دنیا کے ضمیر جھنجھوڑے جبکہ عمران خان نے اس نظام کو دفن کرنے اور ملک کو سنوارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے .
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، بارشوں کی تباہی سے لوگ پریشان ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہر چیز مہنگی کررہی ہے . سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہی ہے جبکہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور کرپشن بچانے آئے ہے . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیر کے لوگوں نے فیصلہ کرلیا ہے وہ 13 جماعتی امیدوار کو شکست دیں گے، ملیر پر کسی سردار میر وڈیرے کی نہیں اب عمران خان کی حکومت ہوگی .
عمران اسماعیل نے کہا کہ 15 سال سے حکومت میں موجود ہیں ملیر والوں کو کیا ملا؟ آج ملیر اجڑ چکا ہے اپنی بے بسی داستان بتارہا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملیر کے لوگ عمران خان کو ووٹ دیکر تمام قرضے ایک دفعہ اتاردیں، اب معاملہ ووٹ کا نہیں آپ کے اور نسلوں کے مستقبل کا ہے .
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ الیکشن والے دن مخالفین دیکھ لیں گے کیسے انہیں شکست ملتی ہے، ملیر والوں نے انہیں رجیکٹ نہیں کرنا ان کی ضمانت ضبط کروانی ہے، انشاءاللہ عمران خان کے پاکستان میں ملیر بھی خوشحال ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں