وزیرِ اعظم کی یادگار شہداء پر حاضری
شکرپڑیاں (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع کے موقع پر یادگار پاکستان شکرپڑیاں میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔
شہبازشریف نے پاکستان مانومنٹ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلاب کےحوالےسےپوری قوم یکجا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ دفاع کے موقع پر قومی یادگار شکر پڑیاں اسلام آباد کا دورہ۔
وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، فاتحہ پڑھی۔ pic.twitter.com/aXOj8Z3a53
— PML(N) (@pmln_org) September 6, 2022
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج شہیدوں اورغازیوں کوسلام پیش کرتی ہے، جوان سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبردآزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔