خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرئے . ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کوافغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے . وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹیلی فونک رابطے میں کہاکہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں . اس سے قبل گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھی افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا .
یاد رہے کہ طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان کیا ہے . گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا . طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے . . .We watch in complete shock as Taliban takes control of Afghanistan. I am deeply worried about women, minorities and human rights advocates. Global, regional and local powers must call for an immediate ceasefire, provide urgent humanitarian aid and protect refugees and civilians.
— Malala (@Malala) August 15, 2021