لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار شان شاہد کو قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا . ایشیاء کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان سے ایک اہم کیچ ڈراپ ہوا، اس کے علاوہ مس فیلڈ ہونے کی وجہ سے 2 چوکے بھی لگے .
اس کے علاوہ جب فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے تو اس میں بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے .
قومی کرکٹر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی وہیں شان شاہد نے بھی ٹوئٹ کی .
انہوں نے طنزیہ لکھا 'فخر نے صرف 15 رنز بنائے ، دو گیندیں تو بالکل فخر کے بلے کے درمیان آئیں اور آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے' .
جواب میں فیضان خان نامی صارف نے لکھا 'سر آپ کی 500 فلموں میں سے 3 یا 4 دیکھنے والی ہیں، فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا؟' .
فیضان کی ٹوئٹ کا شان شاہد نے جواب دیتے ہوئے کہا 'اگر آپ کو آرٹس اور اسپورٹس کا فرق ہی نہیں پتہ تو آپ کا اللہ حافظ ہے' .