ایپل کمپنی کا بچوں کے تحفظ کے لئے سافٹ وئیر متعارف کرانے کا اعلان
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) موبائل کمپنی ایپل بچوں کے تحفظ کے لئے سافٹ وئیر متعارف کرائے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کی خاطر ایک نیا سوفٹ وئیر متعارف کرایا جائے گا ۔ جس کے تحت ہر موبائل کی خود بخود سکیننگ کی جائے گی اور آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈنگ سے قبل ہر تصویر کو چیک کیا جاسکے گا ۔اس سافٹ وئیر کی وجہ سے بچوں کے اغوا اور سیکسوئل حراسمنٹ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ایپل ترجمان کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر سےاگر کوئی مشتبہ تصویر ٹریس ہوتی ہےتو اس کا نوٹیفکیشن امریکی نیشنل سنٹر فار مسنگ چائلڈ کو موصول ہوجائے گا ۔ سوفٹ ویئر کے ذریعے موبائل یا کمپیوٹرز پر اپ لوڈ ہونے وال تصاویر کو اپ لوڈنگ سے قبل چیک کیا جاسکے گا ۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کے تحت کنزیومر کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جاسکے گا ۔
ترجمان ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشتبہ تصویر کی امریکا میں قائم بچوں کے حقوق کےادارے ( این سی ایم ای سی ) کی طرف سے نشاندہی پر اس کے کنزیومر تک رسائی دی جاسکے گی ۔
آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈنگ سے قبل کنزیومرز کو خود بھی چاہئے کہ کوئی متنازعہ مشتبہ تصویر یا مواد اپ لوڈ نہ کیا جائے ۔ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی کمپنی آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر کی سکیننگ کرتی ہے ۔