افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہیں، چین
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان سے دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنی قسمت کےآزادانہ تعین کیلئے افغان عوام کے حق کا احترام کرتا ہے۔چین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ، باہمی تعاون کا فروغ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار ہوگئے۔اس موقع پر طالبان کے سینئر رہنما ملا برادر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی مدد سے یہ فتح ملی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ملا برادر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اس مقام پر پہنچے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی، اب آزمائش کا وقت ہے، ہم اپنی قوم کی خدمت کریں گے۔