اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بحرین تا کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے . یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے .
ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود راستے کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا .
میرے دورہء کالام کے دوران سیلاب متاثرین اور کالام میں پھنسے مقامی و بین الاقوامی سیاحوں سے وعدے کے مطابق آج بحرین تا کالام سڑک کو بحال کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے. مشکل حالات کے باوجود راستے کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی پر FWO, NHA اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 9, 2022
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ راستے کی بحالی پر این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں .
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب اور سیاحوں سے بحرین تا کالام سڑک جلد کھولنے کا وعدہ کیا تھا .