اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بلوچستان میں امدادی کیمپ کا دورہ ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اوستہ محمد میں امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا دورہ کیا .

جہاں وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے .

یونیسیف کے تعاون سے قائم کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی، جس کے بعد وزیر اعظم ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی .

اس موقع پر وزیراعظم اورسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوانتظامیہ کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 1.5ملین لوگ سیلاب کےباعث بےگھر ہوئےہیں، بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں .

بریفنگ میں کہا گیا کہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے،میڈیکل کیپس قائم کیےہیں، سیلاب کے باعث تباہ پلوں کی بحالی کا کام جاری ہے .

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ پلوں کےٹوٹنےسےبلوچستان کاسندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیاجارہاہے، سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچایاجارہاہے .

بریفنگ میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے 5 اضلاع اب بھی ڈوبے ہوئےہیں، سیلاب سے بلوچستان کا وسیع رقبہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے،بریفنگ

انتظامیہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کے گھروں پر منتقل کرنے کےلیے خطیر رقم کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتےہیں .

. .

متعلقہ خبریں