پاکستان میں سیلاب جیسی موسمیاتی تبدیلی کبھی نہیں دیکھی؛ انتونیو گوتریس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے، یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے .


ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ چیلینج سے نبردآزما ہونے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کے لیے اہم ہے .
وزیراعظم نے کہا کہ شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپموں کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران اور پریشان رہ گئے، وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں، دنیا کو ان کی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے .

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دو روزہ دورہ اس انسانی سانحے کے حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کے لیے نہایت اہم رہا، ان کی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے مجھے متاثر کیا، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں