قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا پھر آپ چیخیں گے روئیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال کے بیان کو گیدڑ بھپکی قرار دے دیا . نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں آپ اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں .

انہوں نے کہا کہ الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں 2023 میں ہوگا .
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لگتا ہے کان نہیں کھلے کان کھول کے سن لیں الیکشن 2023 میں ہوں گے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا پھر آپ چیخیں گے روئیں گے اور پیٹیں گے . انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اصل مسئلہ یہ ہے عوام کوعمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے . وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہدا کیخلاف گھٹیا مہم چلانے والوں کوعوام مسترد کرچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں