لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب سے ان کے وی لاگ پر تفتیش کی ہے . ذرائع کے مطابق لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف آئی اے آفس طلب کیا گیا اور ان سے ڈپٹی ڈائریکٹرایازخان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے پوچھ گچھ کی .
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے امجد شعیب سے تقریباً 5 گھنٹوں تک سوال جواب کیے اور ان کا موبائل فون لے کر ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا .
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ایف آئی اے نے مجھے 14 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس بھیجا تھا لیکن میں نوٹس ملنے پر رضاکارانہ طور پر 9ستمبرکو ہی ایف آئی اے آفس چلاگیا . ان کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے ٹیم نے پیشہ ورانہ اندازمیں سوال جواب کیے، قطر میں پاکستانی و اسرائیلی طیارے سے متعلق میرےبیان اور ویڈیوپر سوال کیے گئے . امجد شعیب کا کہنا تھاکہ میں نےاپنی ویڈیومیں کہاتھادفترخارجہ اس پروضاحتی بیان جاری کرے .