لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود کی دل کی تکلیف کے باعث طبعیت ناساز ہو گئی،اسپتال میں داخل ہو گئے . تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہو گئے .
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دل کی تکلیف نے انہیں ایک بار پھر اسپتال پہنچا دیا .
انہوں نے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی . خاندانی ذرائع کے مطابق نجی اسپتال میں شفقت محموف کی انجیوگرافی آج ہو گی . شفقت محمود رواں برس مئی میں صحت کی خرابی کی وجہ سے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی مستعفی ہو گئے تھے .
شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا .
. اس سے قبل 30 مئی کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا . یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عمران خان 25 مئی کو لانگ مارچ کی ناکامی پر پارٹی کی سینئر قیادت سے شدید ناراض تھے . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ میں ناکامی پر شفقت محمود سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ لیا تھا ، شفقت محمود نے اپنا استعفی عمران خان کو بھجوایا .
شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی صدر پنجاب بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا . بعدازاں یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا . عامر محمود کیا نی کوپی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا، جب کہ سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے . پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا .